نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے چھتیس گڑھ میں کانگریس لیڈروں کے گھروں اور دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔کھڑگے نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ کانگریس ای ڈی کی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کی پارٹی مودی حکومت کی ان دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے بلکہ مضبوطی سے اس کا مقابلہ کرے گی۔کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی سے خوفزدہ ہے۔ یہ حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ای ڈی کے ذریعہ کئے گئے 95 فیصد چھاپے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف تھے اور زیادہ تر کانگریس لیڈروں کے خلاف تھے۔