ای گورننس اور ای آفیسس وقت کا تقاضہ: گورنر تلنگانہ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن نے آج کہا کہ عوام کو شفاف ، موثر اور تیز تر خدمات کی فراہمی کیلئے ای گورننس اور ای آفیسس وقت کا تقاضہ ہے۔ ریاست کے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے راج بھون میں ای آفس پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بغیر کاغذ کے دفتری کام کاج سے درختوں کی کٹائی میں کمی آئیگی اور ماحولیات کا تحفظ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ای آفیسس سے عوام کوان کے مستحق کاموں کے حصول میں بھی سہولت ہوگی۔