برسلز ۔ یورپی یونین چاہتی ہے کہ انٹرنیٹ کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کو تیزی سے حذف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ یورپی پارلیمنٹ، کمیشن اور رکن ممالک کے مذاکرات کاروں نے ڈیجیٹل سروس ایکٹ کے نئے قوانین پر اتفاق کیا ہے۔ ان قوانین کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو کسی قسم کے نفرت آمیز مواد کی رپورٹ کے جواب میں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کارروائی کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آن لائن مواد میں کسی شخص کی جان یا سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو توکمپنی کو فوری طور پر حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔