ای یو کی مشترکہ دستہ بنانے کی منظوری

   

برسلز۔ یورپی یونین نے 5ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانیکی منظوری دے دی، یورپی ممالک کی افواج ایک دوسرے اور ناٹو سے تعاون بھی بڑھائیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین روس کیخلاف نئی پابندیاں لگانے اور تیل کی خریدی بند کرنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ ہنگری نے پابندیوں کی مخالفت کردی ہے۔ دوسری جانب روسی صدر پوٹن کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات پر ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔ روس نے کہا ہے کہ بائیڈن کے بیانات تعلقات کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔