حیدرآباد ۔ 28 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ زون نے ای۔ سگریٹس کی خرید و فروخت کے ایک ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ عابڈس پولیس کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں 38 سالہ محمد سلطان خان ساکن کٹل منڈی عابڈس، 22 سالہ محمد کبیر حسین ساکن فتح دروازہ شاہ علی بنڈہ اور 23 سالہ محمد معید پاشاہ ساکن فتح دروازہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپئے مالیتی ای۔ سگریٹس کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کے بعد ٹاسک فورس پولیس نے عابڈس پولیس کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے وقت ان گرفتار تینوں افراد کے قبضہ سے الیکٹرانک سگریٹس کو ضبط کیا گیا جو مختلف برانڈس کے پائے گئے۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سگریٹس کو ضبط کرلیا۔ع