ممبئی، 22 جولائی (آئی اے این ایس) مشہور ریئلٹی شو بگ باس جو سلمان خان کی میزبانی میں پیش کیا جاتا ہے، اگست میں اپنے 19ویں سیزن کے ساتھ دوبارہ ناظرین کو محظوظ کرنے آرہا ہے۔ جیسے جیسے شوکی نئی قسط کی تیاریاں عروج پر ہیں، ویسے ہی ناظرین یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اس بارکن افراد کو بگ باس کے گھر میں بند کیا جائے گا۔ اگر تازہ ترین خبروں پر یقین کیا جائے تو ہندوستان کی مصنوعی ذہانت (م ذ) پر مبنی انفلوئنسرکاویا مہرا بگ باس 19 میں شرکت کے لیے زیر غور ہیں۔ ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا اے آئی بلاشبہ اگلی بڑی چیز بن چکی ہے، جو صرف مارکیٹنگ ہی نہیں بلکہ تفریحی دنیاکو بھی بدل رہی ہے۔ اگرکاویا جیسی اے آئی شخصیت قومی ٹی وی پر نظر آتی ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ناظرین کا تعلق ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ کاویا ہو یا حبوبو، دونوں کے متعلق خبروں کا بازارگرم ہے، لیکن اس وقت کسی بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ کاویا مہرا نیٹ ورک آرٹسٹ کلکٹیو کے ذریعہ تیارکردہ ایک ڈیجیٹل شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف ایک ڈیجیٹل اوتار ہیں بلکہ جدید ماں کے جذباتی پہلوکی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔ انہیں کلکٹیوکی کمیونٹی میں شامل حقیقی ماؤں سے حاصل کی گئی معلومات کی مدد سے تیارکیا گیا ہے۔ کاویا نے مارکیٹنگ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی ہے، جہاں وہ اے آئی کی درستگی کو انسانوں سے جڑے جذباتی اندازِ بیاں کے ساتھ جوڑتی ہیں، اور برانڈزکو اپنے ناظرین سے جْڑنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہیں۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ متحدہ عرب امارات سے وائرل ہونے والی اے آئی گڑیا حبوبو بھی بگ باس 19 میں ممکنہ امیدوار ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مصنوعی ذہانت کی شخصیات ریئلٹی شوز میں براہِ راست ناظرین سے جْڑیں گی، اور یہ اے آئی کے تفریحی صنعت میں کردارکی ایک نئی شروعات ہوگی۔ اس کے علاوہ جن مشہور شخصیات کے نام بگ باس 19 کے ممکنہ شرکاء کے طور پر زیرِ بحث ہیں، ان میں اپوروا مکھیجا، رام کپور، منمن دتہ، علیشا پنوار، شارد ملہوترا، پارس کلناؤت اور بھاویکا شرما شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک کسی کی شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔