اے آئی شیف ’’ایمن‘‘ چلائیں گے دبئی کا آئندہ ’’ووہو‘‘ ریستوراں

   

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کے شعبوں کا بغور جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہوئے ، دبئی کا آئندہ ریستوراں ‘‘ووہو’’ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مختلف خوش ذائقہ کھانے فراہم کرے گا۔ان کے آغاز کا موضوع ’’مستقبل میں کھانا‘‘ رکھا گیا ہے کیونکہ یہ ریستوراں اپنے کاروبار میں اے آئی شیف کے استعمال پر غورکر رہا ہے ۔ شیف ’’ایمن‘‘ توجہ کا مرکزرہے گا۔ یہ ایک بڑالسانی ماڈل (ایل ایل ایم) ہے جس کا نام ’’اے آئی‘‘ اور ’’مین‘‘ کو ملا کر رکھاگیا ہے ۔ ریف اوتھمان (دبئی میں مقیم ایک معروف ماہر طبّاخ) کی سربراہی میں انسانی شیف کی ٹیم مل کر، چکھ کر اور ایڈجسٹ کرکے ایک ڈش بنائے گی۔