اے آئی وائی ایف کی قومی کانفرنس ملتوی : آر تروملانی

   

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز) آل انڈیا یوتھ فیڈریشن ( اے آئی وائی ایف) کے قومی صدر آر تروملائی نے بتایاکہ کورونا وائرس کی وجہہ سے حیدرآباد میں منعقد شدنی چار روزہ قومی کانفرنس کو ملتوی کردی گئی ہے ۔آج یہاں پر پارٹی ہیڈ کوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تروملائی نے کہاکہ ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے اور سال2014میںبی جے پی ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آئی تھی تاہم چھ سالوں میںدس فیصد ملازمتیں بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔تروملائی نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں میں45لاکھ سے زائد جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے وہ فوری طور پر مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر عمل لائیں ۔ تروملائی نے کہاکہ اگلے کچھ دنوںمیں اے ائی وائی ایف کی قومی عاملہ کا اجلاس طلب کیاجائے گا جس میں قومی کانفرنس کی تاریخ کے مودی حکومت کے خلاف محاذ آرائی کے لئے بھی حکومت عملی تیار کی جائے گی ۔ اے آئی وائی ایف کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری نے کورونا وائرس او رفرقہ پرستی ملک میںتیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہہ سے کی قومی کانفرنس کو ملتوی کردیاگیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مستقبل قریب میں مذکورہ کانفرنس کی نئی تاریخ کااعلان کردیاجائے گا۔