یہ فسیلٹی ریاست کے نوجوانوں کو گلوبل اے آئی لیڈرس بننے میں معاون ہوگی : سریدھر بابو
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت آئندہ وجودمیں آنے والے اے آئی سٹی میں ایک اے آئی یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ کل یہاں ڈپازیٹری ٹرسٹ اینڈ کلیرنگ کارپوریشن ( ڈی ٹی سی سی ) کے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے عالمی درجہ کی صلاحیتوں اور انفراسٹرکچر کے لیے تلنگانہ کے مضبوط یکو سسٹم پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈی ٹی سی سی کو وسعت دینے سے گلوبل انٹرپرائزس کے لیے مدد فراہم کرنے کے سلسلہ میں اس کی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اس نئے آفس میں 500 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ 500 جابس محض شروعات ہے ۔ ہم نہ صرف ملازمتوں کے مواقع پیدا کررہے ہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو اس بات کے لیے با اختیار بنانے پر توجہ دے رہے ہیں کہ وہ ریاست کی معاشی ترقی میں اپنا رول ادا کرتے ہوئے گلوبل فینانشیل سسٹمس میں ماسٹر بنیں ‘ ۔ سرمایہ کاروں پر اے آئی یونیورسٹی کے قیام میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے سریدھر بابو نے ان سے کہا کہ وہ ان کے نظریات پیش کریں اور کہا کہ حکومت ماہر ٹیلنٹ ، لچکدار پالیسی اور اختراع کیلئے آزادی فراہم کریگی ۔۔