حیدرآباد۔ راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں اچانک بلڈ پریشر بڑھنے کے نتیجہ میں ایک پولیس کانسٹبل فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ کمارا سوامی جو سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈ کوارٹرس سے وابستہ تھا اور علاقہ لنگر حوض کا ساکن تھا۔ کمارا سوامی جو اپنی علالت کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ سے رخصت پر تھا آج صبح وہ راجندر نگر میں مقیم اپنے دوست سریش سے ملاقات کیلئے گیا تھا جہاں پر اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ سریش نے پولیس کانسٹبل کمارا سوامی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اچانک بلڈ پریشر بڑھنے کے نتیجہ میں پولیس کانسٹبل کی موت واقع ہوئی ہے۔