اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈروں کے انتخاب کیخلاف دائر عرضی مسترد

   

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے کوآرڈینیٹر اور جوائنٹ کوآرڈینیٹر کے عہدوں پر او پنیرسیلوم اور ای کے پلانی سوامی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو منگل کے روز مسترد کر دیا ۔ چیف جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری اور جسٹس پی ڈی ادیکیسوالویا (ای سی آئی) کی بینچ نے اس معاملے پر اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن جئے جئے چندرن کی جانب سے دائر عرضی کو مسترد کردیا۔ ججوں نے پوچھا ‘‘ اے آئی اے ڈی ایم کے بین پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) کیا کرسکتا ہے۔ عرضی گزار نے الیکشن کمیشن سے اے آئی اے ڈی ایم کے کے بالترتیب کوآرڈینیٹر اور جوائنٹ کوآرڈینیٹر کے عہدوں کے لیے ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا۔ عرضی گزار کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما بغیر کسی انتخاب کے اعلیٰ عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔ عرضی گزار نے الزام لگایا کہ پارٹی میں 1.50 کروڑ کیڈر ہے ، لیکن اس کے باوجود پارٹی کی طرف سے انتخابات سے قبل کوئی صحیح ووٹر لسٹ جاری نہیں کی گئی ۔ اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران پارٹی کارکنوں کو نہ صرف جسمانی طور پر روکا گیا بلکہ دونوں کے حامیوں کو بھی دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے روک د یا گیا ۔ عرضی گزار نے اسے عوامی نمائندگی ایکٹ کے خلاف بھی قرار دیا۔