کوالالمپور: ہندوستان کی سینئر ویمنز فٹبال ٹیم کو اے ایف سی ویمنز ایشین کپ آسٹریلیا 2026 کے کوالیفائرز میں گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ گروپ میں ہندوستان کے ساتھ تھائی لینڈ، منگولیا، تیمور لیستے اور عراق کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ جمعرات کے روز کوالالمپور میں اے ایف سی ہاؤس میں ہونے والی قرعہ اندازی کے بعد گروپس کا اعلان کیا گیا۔ گروپ بی کے تمام میچز تھائی لینڈ میں 23 جون سے 5 جولائی کے درمیان سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔ گروپ کی فاتح ٹیم فائنل ٹورنمنٹ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جو یکم تا 26 مارچ 2026 آسٹریلیا کے تین میزبان شہروں میں منعقد ہوگا۔ ٹیموں کو فیفا ویمنز ورلڈ رینکنگ (6 مارچ 2025) کی بنیاد پرپانچ مختلف پوٹس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دیگر گروپس کی تفصیلات اس طرح ہیں گروپ اے: ایران، اردن، لبنان، سنگاپور اور بھوٹان ۔گروپ سی: میانمار، بحرین، بنگلہ دیش اور ترکمانستان ۔گروپ ڈی: چائنیز تائپے، انڈونیشیا، کرغزستان اور پاکستان ۔گروپ ای: ویتنام، گوام، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ ۔گروپ ایف: ازبکستان، نیپال، لاؤس اور سری لنکا ۔گروپ جی: فلپائن، ہانگ کانگ، چین، کمبوڈیا اور سعودی عرب ۔گروپ ایچ: شمالی کوریا، ملائیشیا، فلسطین اور تاجکستان۔اس ایڈیشن میںکل 34 ٹیمیں کوالیفائرز میں شرکت کر رہی ہیں، جہاں آٹھ ٹیمیں فائنل ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔ یہاے ایف سی ویمنز ایشین کپ کا 21 واں ایڈیشن ہوگا۔ امید کی جارہی ہے کہ ہندوستانی ٹیم اپنے فام کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرے گی۔