اے ایم پی انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے فری جاب پورٹل

   

ممبئی:آل انڈیا مسلم پروفیشنل (اے ایم پی )انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے یہاں فری جاب پورٹل کا اجراء عمل میں آیا۔جوکہ ہندوستان کا پہلا جامع جاب پورٹل ماڈل ہے جو نہ صرف ملازمتیں بلکہ ہنر اور ملازمت کی تربیت بھی مہیا کراے گا -اس کا اعلان اشارہ کے صدر عامر ادریسی نے کیا۔گزشتہ روز ہی ایم پی انڈیا فاؤنڈیشن نے ایک ایسا جاب پورٹل متعارف کروایا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا
(www.ampowerjobs.com)
صنعتی پیشہ ور رضاکاروں کے ذریعے متعارف انڈیا کا پہلا ایسا جاب پورٹل ہے جو ہر ہندوستانی خصوصا کالج کی پڑھائی مکمل کرنے والوں اور کرونا وباء کے دوران ملازمت سے دستبردار ہونے والے طلباء اور ملازمت پیشہ افراد اور پہلی ملازمت کے متلاشی افراد کو مفت ملازمت کے مواقع فراہم کراتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملازمت مہیا کرانے والی کمپنیوں، ایچ آر کنسلٹنسیز اور ملازمت کے متلاشی بے روزگاروں کو جوڑنے کے علاوہ اس جاب پورٹل کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس پورٹل کے ذریعے کالج اور پیشہ وارانہ کورسیز سے متعلق اداروں میں ملازمتی اہلیت کو اجاگر کرنے کیلئے اور طلباء کو ملازمت کے اہل بنانے کیلئے تربیت کا انتظام کرتی ہے۔