اے ای ای کی 1540 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اعلامیہ

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں مخلوعہ 1540 اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ( اے ای ای ) کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن کے حال ہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں منظوری کے بعد یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں 22 ستمبر تا 14 اکٹوبر کمیشن کے ویب سائیٹ tspsc.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہیں ۔ تفصیلی اعلامیہ 15 ستمبر کو کمیشن کے ویب سائیٹ پر پیش کیا جائیگا ۔