نئی دہلی : دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کو جمعرات کی صبح تہاڑ جیل کے باتھ روم میں پھسل کر گرجانے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تہاڑ جیل کے افسران نے یہ اطلاع دی۔تہاڑ جیل کے اہلکار نے دعویٰ کیا کہ آج صبح تقریباً 6 بجے مسٹر جین سینٹرل جیل نمبر 7 اسپتال کے ایم آئی روم کے باتھ روم میں گر گئے ۔ کمزوری محسوس ہونے پر انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔تہاڑ جیل کے اہلکار نے بتایا کہ انہیں کمر، بائیں ٹانگ اور کندھے میں درد کی شکایت کے بعد ڈی ڈی یو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔