اے بی وی پی طلبہ کی احتجاجی ریالی، وائس چانسلرس کے تقررات پر زور

   


حیدرآباد۔ یونیورسٹیوں میں مخلوعہ وائس چانسلرس کے عہدوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاجی ریالی نکالی۔شہر حیدرآباد کے نظام کالج سے بشیر باغ چوراہا تک یہ ریالی نکالی گئی اور الزام لگایا گیا کہ یونیورسٹیوں کے امور کو حکومت نظر انداز کررہی ہے ۔انہوں نے حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ان طلبہ نے وزیراعلی کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت اعلی تعلیم کو کمزورکررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کا عرصہ ہونے کے باوجود ریاست کی 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے عہدوں کو پُر نہیں کیاگیا۔ساتھ ہی یونیورسٹیوں کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عہدوں کو بھی پُر کرنے کے اقدامات نہیں کئے گئے ۔کئی پروفیسرس کے عہدے خالی ہونے کا اثر طلبہ کی ریسرچ پر پڑرہا ہے ۔کے چندرشیکھرراو حکومت مخالف تعلیم پالیسیوں کو اختیار کررہی ہے ۔انہوں نے ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کو الاونس بھی دینے کا مطالبہ کیا۔