حیدرآباد 27 جون ( سیاست نیوز ) اے بی وی پی کی جانب سے 28 اور 29 جون کو ریاست گیر سطح پر تعلیمی اداروں کے بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ بند ریاست میں کارپوریٹ اور خانگی اسکولس میں بے تحاشہ فیس کی وصولی کے خلاف کیا جارہا ہے ۔ اے بی وی پی نے اسکولس کے روبرو مظاہرہ کا انتباہ بھی دیا ہے ۔ اے بی وی پی ریاستی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کارپوریٹ اور خانگی کالجس میں بھاری فیس میں کمی کیلئے مداخلت کرے ۔ ریاست میں دوسری ریاستوں کی بہ نسبت بہت زیادہ فیس وصولی جا رہی ہے ۔ یہ اولیائے طلبا پر شدید بوجھ ہے ۔ اے بی وی پی نے 28 اور 29 جون کو ریاست گیر سطح پر تعلیمی اداروں کے بند کا اعلان کیا ہے ۔ اے بی وی پی سکریٹری اے کرن اور دوسروں نے یہ بات بتائی ۔
