حیدرآباد 28 جون ( این ایس ایس ) اے بی وی پی نے ریاست میں فیس کے مسئلہ پر اسکولس بند کے کامیاب ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ تلنگانہ اے بی وی پی یونٹ کے لیلار اے کرن نے کہا کہ کئی اسکولس نے خود اپنے طور پر بند میں حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ انہوں نے ریاست میں زیادہ فیس وصول کرنے والے کارپوریٹ اسکولس بند کردینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس مسئلہ پر اب وہ خاموش ہیں ۔ اسکولس میں بھاری فیس کی وصولی کے نتیجہ میں طلبا اور اولیائے طلبا پر بوجھ عائد ہو رہا ہے اور اس سے محکمہ تعلیم کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آندھرا پردیش میںچیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے محکمہ تعلیم میں کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ میں بھی ایسا ہی کیا جانا چاہئے ۔