کولکاتہ۔ اب جبکہ پروکبڈی لیگ کا 22-2021 سیزن شروع ہونے والاہے تو اے بی پی نیوزنے یوپی یودھا کا پرنسپل اسپانسر بننے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔پچھلے سیزن کی طرح ہی اس لیگ میں اسپانسر شپ کے لیے لیگ کی سطح پر اور ٹیم کی سطح پر کافی دلچسپی نظر آئی جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے لیے یہ مزید اہمیت کی حامل پارٹنرشپ ہوگئی ہے ۔اس معاہدے کے تحت اے بی پی نیوز کا لوگویوپی یودھا کے کھلاڑیوں کی جرسیوں پر نمایاں طورپر نظرآئیگا جس سے نیوز چینل کو پورے ملک میں نوجوان شائقین اورکھیلوں سے محبت کرنے والوں کے درمیان اپنے برانڈ کی شناخت قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔یہ معاہدہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔