نئی دہلی۔ 30 جو لائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی عدالت نے سہ شنبہ کے دن سابق مرکزی وزیر برائے مواصلات اے راجہ اور دیگر افراد کی
2G
اسپیکٹرم اسکام کے کیس میں باعزت رہائی کے خلاف داخل کردہ سی بی آئی کی فوری سماعت کی اپیل کو مسترد کردیا۔ عدالت عالیہ سی بی آئی کی 24 اکتوبر کو شنوائی کی تاریخ کو تبدیل کرنے کی اپیل کی سماعت کررہی تھی، جنہیں اے کے چاؤلہ نے کہا کہ اس کیس کی سماعت پہلے سے مقرر تاریخ ہی کو ہوگی اور عدالت امید کرتی ہے کہ تمام فریق سماعت کے روز حاضر عدالت رہیں گے۔ ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل سنجے جین اس کیس میں سی بی آئی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ راجہ اور دیگر افراد کے وکیل نے اس درخواست کی سماعت کی ہے۔