اے سریدھر چیف پبلک ریلیشنس آفیسر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مقرر

   

حیدرآباد۔/9 جولائی، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے طور پر اے سریدھر نے آج ریل نیلائم سکندرآباد میں جائزہ حاصل کرلیا۔ اے سریدھر انڈین ریلوے ٹریفک سرویس (IRTS) کے 2011 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ چیف پبلک ریلیشنس آفیسر کی ذمہ داری سے قبل وہ ڈپٹی جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سی ایچ راکیش کے جانشین ہیں جو ڈپٹی چیف ویجلینس آفیسر ٹریفک اینڈ آر پی ایف کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں۔ اے سریدھر نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری تکمیل کی ہے۔ انہوں نے ایریا آفیسر بھدرا چلم سکندرآباد ڈیویژن کے طور پر اپنے کیریئر کا انڈین ریلویز میں آغاز کیا۔ انہوں نے ایریا آفیسر راما گنڈم، ڈیویژنل کمرشیل منیجر سکندرآباد ڈیویژن، سینئر ڈیویژنل کمرشیل منیجر حیدرآباد ڈیویژن، سینئر ڈیویِژنل آپریشنس منیجر ناندیڑ ڈیویژن اور ڈپٹی چیف آپریشنس منیجر پلاننگ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اے سریدھر کو نمایاں خدمات پر عہدیداروں کے زمرہ میں جنرل منیجرس ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔1