بالی ووڈ ایکٹر ایشان کھڑ ابھی اپنی اگلی ویب سیریز ’’اے سوٹیبل بوائے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس میں ایشان کے ساتھ تبو کی جوڑی نظر آئیگی۔ سیریز ’’اے سوٹیبل بوائے‘‘ کا پہلا لک بھی جاری ہوگیا ہے۔ ایشان نے اپنے انسٹا گرام پر اسے شیر کیا ہے۔ سیریز کا پہلا لک دیکھنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ ویب سیریز میں ایشان ایک ایسے نوجوان کے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک خاتون کی خوبصورتی پر فدا ہو جاتا ہے۔ سیریز میں طوائف کے کردار میں تبو نظر آئیں گی اور ایشان ایک کالج اسٹوڈنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پوسٹر میں ایشان کھڑ نے دھوتی اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ تبو بالکل الگ ڈھنگ میں لکڑی کے جھولے پر بیٹھی ہوئی ہے۔ تبو نے بالوں میں چمیلی کے پھول لگائے ہوئے ہیں۔ پوسٹر میں دونوں ایکٹر ایک دوسرے کو بہت ہی پیار سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے دیکھنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنے کردار سے کچھ ہٹکر کررہے ہیں۔ اے سوٹیبل بوائے‘‘ کا پریمئر جون 2020 میں ہوگا۔