اے سی اور آٹو موبائیل شورومس کھل گئے

,

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہفتہ کو ریاست میں اے سیز ، آٹو موبائل اسپیر پارٹس اور آٹو موبائل شورومس ہفتہ کو کھل گئے ۔ اس نرمی کا اعلان وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا تھا جس کا مقصد لاک ڈاون پر عمل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنا تھا ۔ رجسٹریشن اور روڈ ٹرانسپورٹ اداروں کے دفاتر نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے کیوں کہ حکومت نے ان کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ مرکز کی جانب سے لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کئے جانے والے فیصلہ کے بعد حکومت ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ کرے گی جو تلنگانہ میں 29 تک نافذ رہے گا ۔ انہوں نے عہدیداروںکو ہدایت دی تھی کہ وہ کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھیں ۔