شادنگر 7 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رنگا ریڈی ضلع کے شادنگر اسمبلی حلقہ کے نندی گاؤں منڈل میں ایک ایم پی ڈی او کی جانب سے اپنے مخصوص انداز میں رقم کا مطالبہ کرنا اور اے سی بی کے جال میں پھنس جانا سنسنی خیز واقعہ بن گیا۔ نندی گاوں منڈل کی ایم پی ڈی او شریمتی سومَتی، ایم پی او تیج سنگھ، ایدول پلی گاؤں کے سیکریٹری چنّیا، نے ایک عمارت کی تعمیر سے متعلق ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگا ریڈی ضلع اے سی بی ڈی ایس پی اور ان کے عملے نے افسران کو ریڈ ہینڈڈ پکڑ لیا۔ اے سی پی عہدے داروں نے ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ افس نندی گاؤں کے تین عہدے داروں کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس ضمن میں اے سی پی عہدے داروں کی مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔
