جے پور: 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راجستھان اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ہیڈ کوارٹر جے پور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور 47 افسران اور ملازمین کو ان کے بہترین کام کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر روی پرکاش مہردا نے قومی پرچم لہرایا اور تمام افسران، ملازمین اور شہریوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ اس دوران ڈاکٹر مہردا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ 75 برسوں میں ایک جمہوریہ کے طور پر مسلسل ترقی کی ہے ، اس لیے آج عالمی سطح پر اس ملک کی شراکت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے خوابوں کے ہندوستان کو پورا کرنے مکمل شفافیت، ایمانداری اور انصاف کے ساتھ کام کریں ۔