اے سی پھٹنے سے گھر میں آگ، کمسن بچہ ہلاک، ایک زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں آج شام ایک مکان میں پیش آئے حادثہ میں کمسن بچہ ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد کاچی گوڑہ میں سنسنی پھیل گئی اور سندر نگر انجمن باڑہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اس انتہائی افسوسناک واقعہ میں 2 سالہ عبدالرحمان فوت ہوگیا جبکہ اس کمسن کا بھائی عبدالرحیم شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان میں حادثہ کے وقت سیف الدین قادری کے یہ دو جوڑواں لڑکے سو رہے تھے۔ اے سی پھٹنے کے سبب آگ بھڑکی اور آگ نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے عہدیدار کاچی گوڑہ سندر نگر پہنچے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی جے نرسمہا نے مقام حادثہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ متاثرہ خاندان کی مدد کرتے ہوئے طبی امداد اور فوری قانونی کارروائی کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد ممکن بنایا۔ اس موقع پر جے نرسمایا ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ عبدالرحمان اور عبدالرحیم دونوں جوڑواں بھائی ہیں۔ عبدالرحمان حادثہ میں فوت ہوگیا جبکہ عبدالرحیم کی حالت تشویشناک ہے۔ سیف الدین قادری کے مکان میں اے سی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور بچے آگ کی لپیٹ میں آکر شدید زخی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع