اے محمد امتیازآندھرا پردیش اقلیتی امور کے اسپیشل سکریٹری مقرر

   

حیدرآباد۔ ریاست آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ جناب اے محمد امتیاز جو ضلع کرشنا کے کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے انہیں آندھرا پردیش میناریٹی ڈپارٹمنٹ کا اسپیشل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ آج شام جاری کردہ احکامات کے مطابق اے محمد امتیاز ریاست آندھرا پردیش کے اقلیتی امور کے اسپیشل آفیسر کی خدمات انجام دیں گے۔ ان کے اس تقرر سے اقلیتی طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی قائدین نے ان سے کافی امیدیں وابستہ کی ہیں۔ اے امتیاز فرض شناس اور کافی مقبول ہیں۔ حکومت کے احکامات میں 100 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔