اے ٹی ایم سنٹرس پر صارفین کو دھوکہ دینے والے عادی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔ اے ٹی ایم سنٹرس پر کارڈ پر آنے والے دو عادی سارقین کو سی سی ایس بالانگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس بالا نگر زون پدمجا نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کو مخاطب کیا اور بتایا کہ سی سی ایس بالانگر نے 36 سالہ ٹی جوزف ریڈی اور 18 سالہ گویوستویک ریڈی ساکنان چرن گاگیلا پور کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ان کی گرفتاری سے پولیس نے کل 9 مقدمات کی یکسوئی کرلی ہے۔ اے ٹی ایم سنٹر کے قریب یہ دونوں رقم نکالنے والوں کے انتظام میں رہتے تھے اور ایسے افراد جنہیں رقم نکالنے پر عدم معلومات کے سبب دشواریاں پیش آتی ہوں، ان کی رہنمائی کے نام پر دھوکہ دیتے تھے۔ اے ٹی ایم سنٹر سے رقم نکالنے کے بعد کارڈ والا شخص کا کارڈ اپنے پاس رکھتے ہوئے اسے اے ٹی ایم سنٹرس روانہ کرتے اور کینسل کا یٹن دباتے ہوئے اسے مشورہ دیتے ، جب واپس آکر وہ اپنا کارڈ حاصل کرتا ہے اس شخص کو نقلی کارڈ حوالے کرتے تھے اور اس طرح اس کے کھاتے سے رقم نکال لیتے تھے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ بالا نگر حدود میں ان عادی سارقین نے 43,000 روپئے اور جیڈی میٹلہ حدود میں 43,000 روپئے کی رقم کا دھوکہ دیا ۔ اس کے علاوہ جیڈی میٹلہ پیٹ بشیرآباد ، ڈنڈیگل کھڑولہ حدود میں کئی وارداتیں انجام دیں جس کی کوئی شکایت پولیس میں درج نہیں کروائی گئی اور ان کارروائیوں میں 2,25,200 روپئے لوٹ لئے گئے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔