حیدرآباد۔ اے ٹی ایم سنٹر کے قریب حملہ کا شکار شخص فوت ہوگیا۔ آصف نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ ٹی ڈی رمیش کمار 21 اپریل کو مہدی پٹنم علاقہ میں ایک اے ٹی ایم سنٹر کے قریب نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ اے ٹی ایم کے قریب چند نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کرتے ہوئے رقم، انگوٹھی ، سیل فون چھین لیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رمیش کمار کے سر پر گہرے زخم آئے تھے جس کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ 27 اپریل کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد 30 اپریل کو دوبارہ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ پولیس آصف نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔