اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے والی ٹولی بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) پنجاب نیشنل بنک اے ٹی ایم میں رقم لوٹنے والی ایک چار رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس اور دومل گوڑہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار افراد 24 سالہ تصنیف علی ساکن اردو گلی حمایت نگر متوطن کوزی کوڈ، 26 سالہ شاہد ٹی وی ساکن کنور، 23 سالہ تنشی باریکل ٹیکس کنسلٹنٹ ساکن ویناڈ اور عبدالمعز ساکن کالی کٹ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ 25 ہزار روپئے نقد رقم ایک کار ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا۔ چاروں گرفتار خاطیوں کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے، جنہوں نے گذشتہ روز منصوبہ بند طریقہ سے حمایت نگر میں واقع پنجاب نیشنل بینک اے ٹی ایم میں داخل ہوکر ایک شخص کے قبضہ سے 7 لاکھ روپئے رقم کو لوٹ لیا تھا۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس اور دومل گوڑہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ع