حیدرآباد25مارچ(یواین آئی) ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاون کے موقع پر اس وبا سے بچنے کے لئے لوگ کافی احتیاط کررہے ہیں جس کی ایک تازہ مثال ضلع عادل آباد کی ہے ۔عادل آباد رورل میں ایک اے ٹی ایم میں نقد رقم نکالنے کے لئے لوگ ٹوتھ پیک(دانت میں کرنے والی کاڑی)کا استعمال کررہے ہیں کیونکہ ان کو خدشہ ہے کہ اگر وہ اپنی انگلیوں کا استعمال رقم نکالنے کیلئے کریں گے تو اس سے یہ وائرس امکانی طورپر ان میں منتقل ہوسکتا ہے ۔اسی لئے احتیاط کے طورپر ان ٹوتھ پیکس کا استعمال رقم نکالنے کے لئے کیاجارہا ہے جو ایک انوکھی بات بن گئی ہے ۔
