اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ۔ دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ شہر میں ایک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کرنے اولے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو اے ٹی ایم کے باہر موجود تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کے بیشتر اے ٹی ایمس میں ایسا نظام لگایا گیا ہے جہاں اگر کسی اے ٹی ایم میں کچھ چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے یا لوٹ کی کوشش کی جاتی ہے تو بینک کو اس کی اطلاع مل جاتی ہے ۔ جس اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی اس میں بھی یہی سہولت تھی ۔ پولیس نے ایسی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔