٭ نوئیڈا میں دو موٹر سائیکل سوار سارقین جنھوں نے نوئیڈا میں ایک شخص کا پرس اور موبائیل چھین کر فرار ہوگیا تھا، دوسری بار اُس وقت گرفتار ہوگیا جب وہ متاثرہ شخص سے دوبارہ اے ٹی ایم کارڈ کا پن نمبر پوچھنے کے لئے پہونچا۔سنٹرل نوئیڈا ڈی ایس پی ہریش چندرا نے کہاکہ سارقین دوبارہ متاثرہ شخص سے اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر پوچھنے کے بعد فرار ہوگیا۔ تاہم فرار ہونے کے دوران سکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران اُسے پکڑ لیا گیا۔