اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ میں ملوث 3 رکن ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ میں ملوث تین رکنی ٹولی کو سائبرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اے ٹی ایم کارڈز کی اطلاعات حاصل کرتے ہوئے یہ ٹولی شہریوں کو لوٹ رہی تھی اور ٹیکس کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے ایک شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبرآباد محترمہ سیریہ درشنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 25 سالہ پرفل کمار نائیک 28 سالہ ہنمنت کمار نائیک اور 31 سالہ سجیت کمار نائیک ساکنان مادھاپور اور متوطن اڑیسہ کو گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی میں اصل سازشی اور سرغنہ پرفل بتایا گیا ہے ۔ جو حیدرآباد کے بڑے رسٹورنٹس میں کام کرچکا ہے ۔ رسٹورنٹ پمپ میں کام کرنے کے دوران بلز کی ادائیگی کیلئے اکثر کسٹمر اپنی نشست ہی سے اے ٹی ایم کارڈ حوالے کرلئے ہیں اور نمبر بھی بتادیا جائے ۔ اس نے منصوبہ تیار کیا اور گراہکوں کی جانب سے دئے جانے والے اے ٹی ایم کارڈز کی مشین کے ذریعہ کلوننگ کرلی ۔ ایک چھوٹا سا آلا میں اس نے کارڈ کے تفصیلات کو حاصل کیا اور اس کے بعد ان کارڈز کی نقل تیار کرنا شروع کردیا اور اصل کارڈز کے ذریعہ حاصل کردہ نمبرات کو نقل پر پرنٹ کرتے ہوئے اس کے ذریعہ رقم حاصل کرنے لگے ۔ 5 مارچ 2020 کے دن ایچ ڈی ایف سی کے بنک منیجر نے جو گچی باؤلی شاخ سے تعلق رکھنا ہے نے پولیس سائبر کرائم میں شکایت کی کہ بنک کا گراہک اس کے گھر میں موجود تھا کہ اس کو فون پر پیغام آیا کہ اس کے بنک کھاتے سے جوبلی ہلز اور یوسف گوڑہ کے علاقوں سے 76 ہزار روپئے نکال لئے گئے ہیں ۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا ۔ پولیس کے مطابق پرفل 10 دن سے زیادہ کسی بھی رسٹورنٹ میں کام نہیں کرتا تھا ۔ گراہکوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ملازمت ترک کردیتا تھا اور دوسری جگہ کام تلاش کرتا تھا ۔ اس نے ٹولی کے دیگر ارکان کو بھی اس طرح کام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 150 کارڈز کا ڈاٹا حاصل کیا ۔ جبکہ ان تینوں نے 44 کیلوننگ کارڈ 10 لاکھ 10 ہزار روپئے نقد رقم 6 سیل فونس ضبط کرلئے اور تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس ٹولی نے 31 انڈین اور فارن بنکس کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے اس ٹولی کی گرفتاری کے بعد اس کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔