اے پی:ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد8جنوری(یواین آئی) وجئے واڑہ میں ایک خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ کے نظام آباد سے سریش اور ارکان خاندان مندر میں درشن کیلئے وجئے واڑہ پہنچے ۔ ون ٹاون میں لاج میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا ۔ کل شب انہوں نے رشتہ داروں کو مسیج کیا کہ قرض کے بوجھ سے وہ خودکشی کررہے ہیں۔ رشتہ داروں نے لاج کے ذمہ دار کو فون کیا جس کے بعد ذمہ دار وہاں پہنچے ۔ ماں اور ایک بیٹا کمرے میں پڑے ہیں۔ باپ ؤ دوسرے بیٹے نے دریائے کرشنا میں کود کر خودکشی کی ۔پولیس وہاں پہنچی اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔