اے پی:بی سی ہاسٹل میں کھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے

   

حیدرآباد، 12اکتوبر (یو این آئی) آندھراپردیش گنٹور کے اناپرو بی سی ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے ۔ ان میں سے بیشتر کی حالت اب بہتر ہے ۔ 24 طلبا گنٹور گورنمنٹ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک طالب علم نرسمہا راؤ کو ایمس منتقل کیا گیا۔ وزیر سویتا نے اسپتال پہنچ کر نرسمہا راؤ کے والدین سے ملاقات کی ۔ کلکٹر نے گنٹور جی جی ایچ اسپتال کا دورہ کر کے زیر علاج طلبا کی صحت دریافت کی ۔