اے پی:خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان

   

حیدرآباد15اکتوبر(یواین آئی ) آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی گرجالا جگن موہن نے ریاست میں خواتین کے لیے بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی کے تہوار کے بعد نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے چتور ضلع میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔اس موقع پر خواتین نے پنشن کی رقم میں اضافہ، راشن کارڈ س دینے ،مکانات فراہم کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نے خواتین کے لئے کئی اسکیمات نافذ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی سے شروع ہوگی اوردیوالی کے اگلے دن سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کردی جائے گی۔