اے پی:درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔دس افراد زخمی

   

حیدرآباد۔ 17اپریل (یواین آئی) مندر سے واپسی کے دوران آندھراپردیش میں سڑک حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ سریکال کلم کے پالناپورم کے قریب پیش آیا ڈرائیور نے توازن کھودیا اور گاڑی سڑک سے کھیت میں گرپڑی۔ حادثہ میں گاڑی میں سوار دس افرادزخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔