اے پی:کمپنی کے پلانٹ سے گیس کا اخراج،دو افراد کی موت

   

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے پرواڈا میں ایک دواساز کمپنی کے پلانٹ میں بنزی میڈازول گیس کے اخراج کے واقعہ میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار کی صحت خراب ہوگئی جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کروادیاگیا۔اس واقعہ کے وقت چار افراد وہاں موجود تھے ۔انسپکٹر پولیس پرواڈا اُودے کمار نے کہا کہ گیس کا اخراج کمپنی کے علاوہ دیگر مقامات پر نہیں ہوا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔جن مزدوروں کی صحت خراب ہوگئی ہے ان کو گجواکا کے اسپتال منتقل کیاگیا۔