حیدرآباد، 10ستمبر (یواین آئی) اے پی اسمبلی کا سیشن 15ستمبر سے شروع ہوگا ۔اس سلسلہ میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے اعلامیہ جاری کیا۔اسی دوران سی ایم او اسپیشل سکریٹری کے ایس نے اجلاس میں پیش کیے جانے والے بلوں کی تفصیلات اس ماہ کی 12 تاریخ تک وزیراعلی کے دفتر کو بھیجنے کے تمام محکموں کو احکامات جاری کئے ۔ ایوان کی کارروائی کا تعین کرنے والے بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طے کرے گا کہ اسمبلی اجلاس کتنے دنوں چلایاجائے ۔