اے پی اسمبلی سے تلگودیشم ایم ایل اے معطل

   

حیدرآباد:اے پی اسمبلی میں آج اْس وقت گڑبڑدیکھی گئی جب اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب چلے گئے اور کراپ انشورنس پے منٹ کے مسئلہ پر مباحث کامطالبہ کیا تاہم اسپیکر نے مباحث کروانے تلگودیشم کے ارکان کے مطالبہ کو مسترد کردیا۔بعد ازاں اسپیکر نے تلگودیشم کے رکن اسمبلی این رامانائیڈو کو ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پر معطل کرنے کااعلان کیا۔