اے پی اسمبلی کے اسپیکر کا اسمبلی سے واک آؤٹ

   

امراوتی 21 جنوری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں اپوزیشن تلگودیشم ارکان کی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر تمینینی سیتارام نے آج برہمی کے ساتھ اپنے ہیڈ فون کو میز پر پھینکتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ ریاستی اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوسرے دن بھی اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان نے مجوزہ صدر مقام دارالحکومت کے مسئلہ پر بحث کی اجازت دینے کے لئے اصرار کیا تھا لیکن اسپیکر سیتارام اس وقت درج فہرست طبقات کمیشن بل پر بحث چاہتے تھے جس کے نتیجہ میں تلگودیشم ارکان چراغ پا ہوگئے اور جئے امراوتی کے نعرے لگانے لگے۔ اپوزیشن ارکان کافی دیر تک بھی خاموش نہیں ہوئے اور تلگودیشم ارکان کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر ایوان سے باہر چلے گئے۔ ایوان سے باہر جانے سے قبل اُنھوں نے کہاکہ تلگودیشم ارکان کے رویہ سے اُنھیں تکلیف پہونچی ہے۔