حیدرآباد 4 نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا رام راجو ضلع میں منگل کی صبح ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے اثرات وشاکھاپٹنم میں محسوس کئے گئے ۔ صبح 4 بجکر 18 منٹ پر آریلووا اور اڈوی ورم، جبکہ 4 بجکر 16 منٹ پرمادھودھارا،مرلی نگر، رام نگر، اکیا پالم،ایچ بی کالونی، الی پورم، انڈادا، بھیملی اور پیندورتی علاقوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بھیملی بیچ روڈ، پیندورتی اور سمہاچلم میں زمین ہلنے سے عوام خوفزدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔