پولیس کی جانب سے تمام پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ وزیر داخلہ انیتا
حیدرآباد 24 مارچ ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ انیتا نے راجدھانی امراوتی میں آتشزدگی کے سلسلہ وار واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ انکا پلی ضلع آرسیلر متل اسٹیل پلانٹ کیلئے منعقد ہونے والی سنگ بنیاد تقریب کو برداشت کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ سنگ بنیاد تقریب کو عدم برداشت کی وجہ سے آگ لگادی گئی تھی ۔ انہوں نے پچھلی مثالوں کو یاد کیا جہاں کیلے کے باغات کو ان لوگوں نے آگ لگادی تھی جو دارالحکومت امراوتی کی تعمیراتی ترقی کو برداشت نہ کرسکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے ۔ وزیر داخلہ انیتا نے خبردار کیا کہ راجدھانی امراوتی کے خلاف سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ پیر کی رات تقریبا 11 بجے رائے پوڈی کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں میگھا انجینئرنگ کمپنی کے ذریعہ ذخیرہ کردہ پائپوں کے اسٹاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جو دارالحکومت شہر کے تعمیراتی کاموں میں مصروف ہے ۔ مقامی افراد اور کمپنی کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولیس اہلکاروں نے پانچ فائیر ٹنڈرز کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا گیا ۔ تاہم آگ بجھانے میں کافی دشواریاں پیدا ہوئی ۔ آگ کے شعلے دھوئیں کے گہرے بادلوں کے درمیان فائر ٹنڈرز کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں ۔ کچھ دن پہلے ہی ویلگا پوڈل کے قریب ایل اینڈ ٹی کمپنی کے کروڑوں روپیوں کے ایچ ڈی پی ای پائپ اسی طرح جل کر راکھ ہوگئے تھے ۔۔ ش