اے پی اور تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار

   

حیدرآباد، 11؍ جنوری (یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم،نرمل،نظام آباد ، جگتیال ، کاماریڈی ، پداپلی ، راجنا سرسلہ ،کریم نگر،میدک اور سنگاریڈی میں بعض مقامات پر سردی کی لہر برقرار رہے گی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد،میدک اور پداپلی کے بعض مقامات پر سردی کی لہر دیکھی گئی ۔اقل ترین درجہ حرارت سات ڈگری سلسیس عادل آباد ضلع میں درج کیا گیا جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت 12ڈگری سلسیس اے پی کے جنگا مہیشورا پورم ، اننت پور اور آورگیہ ورم میں درج کیاگیا۔