حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں سردی کی لہر جاری ہے ‘اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو دن کے دوران سردی میں مزید شدت کے درجہ حرارت میں دو ڈگری کم ہوگی۔دونوں تلگو ریاستوں کے بعض مقامات پر آج ہلکی یا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ میں عادل آباد 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ۔ حیدرآباد میں دن کا موسم خوش اور رات میں سردی کی لہر میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں آئندہ دو دنوں کے دوران بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی ۔ لیکن رائلسیما میں عام طورپر موسم خوش رہے گا لیکن رات میں اقل ترین درجہ حررات میں کمی متوقع ہے ۔