اے پی اور نیویارک ٹائمز کو پلٹزر ایوارڈ

   

واشنگٹن: صحافت کے میدان میں نمایاں کام کرنے والے صحافیوں کو نوازنے والی پلٹزر پرائز آرگنائزیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ نیویارک کی خبر رساں ایجنسی ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’(اے پی) اور اخبار ‘نیو یارک ٹائمس’کو یوکرین میں لڑائی کے دوران اپنے کوریج کیلئے پلٹزر پرائز 2023 سے نوازا گیا ہے ۔ پلٹزر ایوارڈ تنظیم نے لائیو اسٹریمنگ اعلان تقریب میں بتایاکہ اے پی نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں رپورٹنگ کے دوران بریکنگ نیوز فوٹوگرافی کیلئے پلٹزر پرائز جیتااور ساتھ ہی اے پی نے اپنے یوکرین کوریج کیلئے تنظیم کا پبلک سروس ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، نیویارک ٹائمز نے یوکرین کے تنازعہ پر اپنے کام کیلئے بین الاقوامی رپورٹنگ کیلئے پلٹزر انعام جیتا۔