اے پی اور یانم میں شدید بارش کا امکان،اے پی کے ضلع کڑپہ میں درجہ حرارت42ڈگری درج

   

حیدرآباد27اپریل (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی کے اضلاع سریکاکلم،وشاکھاپٹنم کے بعض مقامات اور یانم و مشرقی گوداوری میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے بعض مقامات کے ساتھ ساتھ اے پی کے اضلاع سریکاکلم، وشاکھا پٹنم، وجیا نگرم ، مشرقی گوداوری،مغربی گوداوری اور یانم میں آئندہ تین دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ساتھ ہی جنوبی ساحلی اے پی میں 28تا30اپریل اور یکم مئی کو بارش ہوگی۔جنوبی ساحلی اے پی کے اضلاع کرشنا،گنٹور،پرکاشم میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسی طرح کی صورتحال کی برقراری کا امکان ہے ۔اس بلیٹن میں کہاگیا کہ 30اپریل کو شمالی ساحلی اے پی کے بعض مقامات اور یانم میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت41.8ڈگری سلسیس تلنگانہ کے عادل آباد میں اور42ڈگری سلسیس اے پی کے ضلع کڑپہ میں درج کیاگیا۔