چتور 23 مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ (اے پی ایس پی ڈی سی ایل)کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایم نائیک نے اے پی کے چتور ضلع کی سری سٹی کا دورہ کیا۔سری سٹی کے نائب صدر شیکھر سے تبادلہ خیال کے دوران ،مسٹر نائیک نے بجلی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی انہوں نے بجلی کی سپلائی اور اس سے استفادہ کا موقف کی صورتحال سے بھی واقفیت حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے انڈسٹرئیل پارک کا بھی معائنہ کیا۔بجلی کے انفراسٹرکچر اور اس کی نگہداشت سے متاثر ہوکر اے پی ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی نے سری سٹی کی ٹیم کی مساعی کی ستائش کی اور تمام طرح کی ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔