امراوتی ۔ 15؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کرونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر آندھراپردیش میں مجالس مقامی کے انتخابات اچانک منسوخ کر دیئے گئے جس پر چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الیکشن کمشنر نما گڈہ رمیش کمار پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اختیار تمیزی کے نام پر انتخابات کو اچانک غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دینا نامناسب ہے ۔ جگن نے کہاکہ گذشتہ ہفتہ انتخابی مہم کے صرف 40 ناخوشگوار واقعات پیش آئے ۔ امن و قانون کی برقراری کے لئے انہوں نے پولیس کی ستائش کی ۔ تاہم ریاستی الیکشن کمشنر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ(رمیش کمار) دراصل چندرابابو کے مقررہ کردہ افسر ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے ایسا کیا ہے ۔